وزیراعظم کا چترال میں سیلاب سے ہلاکتوں پراظہار افسوس ،امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

لندن (ویب ڈیسک)چترال میں سیلابی ریلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیر اعظم نواز شریف نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔وزیراعظم نے مسجد کے انہدام اور گھروں کی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے سمیت تمام وفاقی وزرا کو امدادی کارروائیوں میں تیزی کی ہدایت جاری کی ہیں۔ ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں صوتحال سے مسلسل آگا ہ رکھا جائے۔
خیال رہے کہ چترال میں آنے والے سیلابی ریلہ سے 15نمازیوں سمیت 31افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو