شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان سمیت عرب ممالک میں عیدالفطر 6 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی

لاہور (اُردوپاورڈاٹ کام) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالفطر 6 جولائی بروز بدھ منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں 29 رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر منانے کے اعلان کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب میں 30 رمضان المبارک کے بعد 6 جولائی کو عید الفطر منائی جا رہی ہے اور اس طرح طویل عرصے بعد عرب ممالک سمیت تقریباً دنیا بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منائی جائے گی۔
چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند دیکھنے کی لاہور سے 2 جبکہ لوئر دیر سے 8 شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ اوقاف کے پی آر او پر غصہ ہو کر ان کے ٹیلی فون سیٹ کی تار بھی نکال دی۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جبکہ یہاں ہر کوئی اپنے طور پر چیئرمین بنا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا ان ممالک میں عید الفطر 7 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے باعث وہاں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر کل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

” تمام قارئین کو ادارہ اُردو پاور ڈاٹ کام کی جانب سے دلی عید مبارک قبول ہو “

پنھنجي راءِ لکو