برطانوی شخص کی چارفٹ لمبی خطرناک پالتو چھپکلی

ویسے تو لوگ اپنے پالتو جانوروں کو لے کراکثر پارکس میں واک کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک برطانوی شخصJohn ایسا بھی ہے جس کا پالتو جانور کوئی اور نہیں بلکہ چار فٹ کی خطرناک چھپکلی ہے ۔

اپنی اس دیوہیکل چھپکلی کے ساتھ جب یہ شخص پارک میں چہل قدمی کیلئے نکلتا ہے تو راستے میں ملنے والے افراد پہلے توخوفزدہ ہوتے ہیں اور پھر اپنی حیرت چھپانے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

گلے میں زنجیر باندھے ہوئے ‘بَو ( Bow) نامی یہ چھپکلی آٹھ کلو گرام وزنی ہے جو ایک برس قبل اس شخص کے بیوی نے اینیمل شاپ سے خریدی تھی۔

ایک سال کے دوران اس چھپکلی کی لمبائی بڑھ کر چار فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اس نسل کی چھپکلیاں پانچ فٹ تک لمبی ہوتی ہیں۔جان اور پاؤلین اسے اپنے ہاتھوں سے خوراک کھلاتے ہیں اور اسے بیحد پیار کرتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو