پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 جولائی سے شروع ہوگا

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 جولائی سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں مصباح الحق کی قیادت میں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک لارڈز، لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف 29 سے 30 جولائی تک ٹور میچ میچ کھیلے گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک ایجبسٹن، برمگنھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو