سفارتکار پرپولیس اہلکارو کا تشدد : امریکہ نے 2روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکہ نے ماسکو میں اپنے سفارتکار پر حملے کے جواب میں 2روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل دیا ۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے۔دونوں سفارتکاروں کو 17 جون تک امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔
جان کربی نے کہا کہ پچھلے ماہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے قریب امریکی سفارتکار پر روسی پولیس اہلکار نے حملہ کیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتکار پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انہوں نے پولیس اہلکار کو اپنی شناخت کرائی۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا اور اس نے پولیس کو شناخت دکھانے سے انکار کیا تھا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخرووا نے کہا تھا کہ امریکی اہلکار سی آئی اے ایجنٹ تھے جنہوں نے اپنی شناخت کرانے سے انکار کیا اور پولیس اہلکار کے منہ پر تمانچہ مارا۔
’سی آئی اے اہلکار کے علاوہ وہ کوئی بھی ہو سکتے تھے ایک دہشگرد، ایک شدت پسند یا ایک خودکش حملہ آور۔‘روس نے امریکی سفارتکار اور روسی پولیس اہلکار میں جھگڑے کی ویڈیو بھی جاری کی۔
یاد رہے کہ امریکہ نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو