وزیر اعظم کے علاج کا خرچ ان کے بیٹوں نے برداشت کیا،پرویز رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹیوںکا ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے اور ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے پارلیمانی اجلاس بلا نے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ٹی اور آرز کمیٹی سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا۔کوشش ہے اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔انہوں نے کہا حکومت کے6 ممبرز ایک طرح سوچ رہے ہیںجبکہ اپوزیشن کے صرف تین ارکان کی سوچ مختلف ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ا ے این پی اور ایم کیو ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کے لندن جانے اور وہاں ان کے علاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحقاق کے باوجود وزیر اعظم نے سرکاری خزانے سے پیسے نہیں لیئے،ان کے علاج کا تمام خرچ ان کے بیٹوں نے برداشت کیا۔وزیر اعظم کو لانے کیلئے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے لندن جانے پر تیس سے چایس کروڑ روپے خرچ ہونے والی میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ برطانیہ جانے والی ایک پرواز پر چالیس کروڑ روپے خرچ ہوں؟

پنھنجي راءِ لکو