دھرنے مسائل کا حل نہیں ، عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے : شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں اورترقی کاراستہ روکنے والے کسی طورپر عوام کے خیرخواہ نہیں اور عوام اب کسی کو بھی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اراکین اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرکامیابی سے طے کریں گے جبکہ 2013 کے مقابلے میں آج ملک پرامن اورمعاشی طورپر مضبوط ہے۔

وزیرا علیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلیے دن رات کی جدوجہد رنگ لائے گی تاہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہے ۔ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی رکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو