ہمیشہ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی ،کچھ نیا سوچ رہی ہوں :سنی لیونی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی فحش ترین اور بے باک اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اب فلموں میں کام کر رہی ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ فلموں میں ہی کام کرتی رہیں گی ،فلموں کے علاوہ بھی کچھ کرنے کے بارے میں ابھی سے سوچنا شروع کر دیا ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سنی لیونی کا کہنا تھا کہ میرے لئے فلموں کا سلسلہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا،تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب میں فلموں میں کام نہیں کروں گی تو پھر کیا کروں گی ؟جس کے بارے میں ابھی سے پلاننگ شروع کر دی ہے ۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں شامل تمام کامیاب لوگوں کو دوسرے کاروبار اور بزنس کا بھی سوچنا اور ہر ممکن راستہ اختیار کرناچاہئے تاکہ فلم کے علاوہ ہم دوسرے شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں ۔ان کا ماننا تھا کہ وہ ساری زندگی ہندوستانی فلموں کا حصہ نہیں رہیں گی اور نہ ہی ان کا ہمیشہ فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتیں اور اسی انڈسٹری جڑا رہنا چاہتی ہیں۔لہذا میں ابھی سے پلاننگ کر رہی ہوں کہ فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے بعد میں نے کس شعبے کو اختیار کرنا یا کیا کاروبار کرنا ہے ؟

پنھنجي راءِ لکو