انور مقصود کی سوانح عمری’’الجھن سلجھن‘‘ مکمل

کراچی: معروف ڈرامہ، افسانہ نگار اور کمپئیر انور مقصود کی سوانح عمری’’الجھن سلجھن‘‘ کے نام سے مکمل ہوگئی۔
جس میں انور مقصود کی75سالہ زندگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے انور مقصود کی اہلیہ نے اسے بہت خوبصورت انداز میں تحریر کیا ہے۔ انور مقصود کا اس کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ میری سوانح عمری میری ہمسفر نے تحریر کی ہے میرے بارے میں میری بیگم جس قدر جانتی ہے ان سے بہتر کوئی اور نہیں جانتا،انور مقصود کی سوانح عمری ستمبر میں منظر عام پر آجائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو