اعصام جرمن ٹینس چمپین شپ مینز ڈبلز کے فائنل میں

ہیمبرگ(ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق جرمن ٹینس چیمپیئن شپ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق اور کینیڈا کے کھلاڑی ڈینیئل نیسٹر کی جوڑی نے جرمنی کےشہرہیمبرگ میں جاری ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

جرمن ٹینس چمپین شپ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق کی جوڑی نے ارجنٹائن کےگولیرمو اور اسرائیل کےجوناتھن ایرلک کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

اعصام الحق اور ساتھی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی کولن فلیمنگ اور پولینڈ کے ماریوز فیسٹنبرگ کو اچھے مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 2-10 کے اسکور سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق حال ہی میں لندن میں منعقدہ ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ سیمی فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے۔

رواں سال کھیلے گئے فرنچ اوپن میں اعصام نے نیسٹر کے ساتھ مل کر تیسرے مرحلے تک رسائی کی تھی تاہم فائنل مرحلے نہیں پہنچ پائے تھے۔

اعصام الحق اب تک 34 گرینڈ سلیم ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔

انھوں نے 2010 کے یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جو ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

یوایس مینز ڈبلز کے مقابلے میں اعصام کی جوڑی ہندوستان کے روہن بوپنا سے تھی جس کے لیے انھیں دوسری دفعہ آرتھر ایشے ہیومنیٹیرین ایوارڈ 2010 سے نوازا گیا تھا۔

اس سے قبل یہ ایوارڈ انھوں نے اسرائیل کے عامر ہیدید کےساتھ مشترکہ طورپر2002 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد وطن واپسی پر ان کی جوڑی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو