صدر اوباما کا ترک ہم منصب کو فون ، امریکہ دہشت گردی کیخلاف دوہرا معیار اپنا رہا ہے : ترک صدر

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی سازش کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بغاوت کی تحقیقات میں امریکہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ ترک صدر نے امریکہ پر دہشت گردی کی جنگ میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کر تے ہوئے فتح اللہ گولن کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔
دوسری جانب بغاوت کے دوران گرفتار فوجی باغیوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ آج ترک پارلیمنٹ میں کیا جائے گا تاہم یورپی ممالک نے ترک صدر سے باغیوں کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد 100فوجی جنرل اور ایڈمرلز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بغاوت کے بعد معطل ہونے والوں میں 8 ہزار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ترک حکومت نے 1500یونیورسٹیوں کے سربراہوں سے استعفےٰ بھی طلب کر لیے ہیں جبکہ بغاو ت کے بعد کریک ڈاﺅن میں 50 ہزار سرکاری ملازمین کو معطل کیا جا چکا ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو