مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مقبوضہ وادی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا یا جا رہا ہے اور حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل طور پر ہڑتال ہے اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماﺅں کی جانب سے ہڑتال کی کال میں مزید تین دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی فائرنگ سےاب تک شہید ہونے والوں تعداد 48تک جا پہنچی ہے اور وادی میں مسلسل 12ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کیخلاف آج سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر تمام دفاتر میں ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی دیں گے اور نماز ظہر کے بعد کشمیری شہداءکے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی ۔ دوسری جانب تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام 2روزہ کشمیر کارواں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ کاررواں میں سینکڑوں بسیں کاریں اور منی ٹرک شامل ہیں اور شرکاءکشمیر کی آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں ۔

پنھنجي راءِ لکو