آزاد کشمیر کے 10اضلاع میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ، فوج اور پولیس تعینات

مظفر آباد (ویب ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی ۔10اضلاع میں41نشستوں پر 423امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے دوران پاک فوج اور پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 37500اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 1450پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتخابات میں مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ کچھ اضلاع میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مابین کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ انتخابات میں آزاد کشمیر کے چار سابق وزراء اعظم بھی میدان میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کیلئے10 اضلاع میں انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کیلئے ووٹنگ کا عمل شرو ع ہو گیا ہے ۔ ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا جبکہ تمام پولنگ سٹیشنر کے اندر اور باہر فوج اور پولیس کے 37500 اہلکار تعینات ہیں ۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کل 49نشستیں ہیں تاہم آج 41نشستوں پر براہ راست انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ باقی 8نشستوں پر ارکان اسمبلی رائے دہی کریں گے ۔آزاد کشمیر کے بعض حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کا اتحاد ہے جبکہ کچھ اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا گٹھ جوڑ ہے۔

پنھنجي راءِ لکو