آزاد کشمیر الیکشن : ن لیگ کی برتری، پیپلز پارٹی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزا دکشمیر الیکشن میں ن لیگ برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ اب تک اس نے 18نشتیں جیت لی ہیں۔ پیپلز پارٹی 8اور پی ٹی آئی 3نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔اب تک کوئی بھی آزاد امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔اس الیکشن میں ایک حیران کن نتیجہ سامنے آیا ہے کہ ن لیگ کے گڑھ لاہور میں اس کا امیدوار ہار گیا ہے ۔ اس کو پی ٹی آئی نے شکست دی ہے۔ لاہور سے ایل اے 37وادی 2 سے ن لیگ کےامیدوار غلام عباس میرپی ٹی آئی کے امیدوار دیوان غلام محی الدین سے ہار گئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی ٹی نآئی کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے مٹائیاں تقسیم کیں۔ دونوں امیدواروں کا تعلق مصری شاہ سے ہے ۔انہوں نے 1686ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل غلام عباس میر 945ووٹ لے سکے۔ایل اے 12 کوٹلی سے ن لیگ کے راجہ نثار کامیاب ہو گئے۔ایل اے 38ملتان سے ن لیگ کے شوکت شاہ اور ایل اے 39سے ن لیگ ہی کے اسد علیم شاہ جیت گئے ہیں۔ایل اے 41سے پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان جیت گئے۔انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو شکست دی۔ایل اے 33جموں سے ن لیگ کے یاسر رشید جیت گئے۔ایل اے 27سے ن لیگ کے راجہ عبدالقیوم جیت گئے۔ایل اے 15میں ن لیگ کے امیرالاکبر جیت گئے۔

ایل اے 12سے ن لیگ کے راجہ نثار جیت گئے۔ ایل اے 34 سے ن لیگ کے حاجی ناصر کامیاب ہوئے۔ گوجرانوالہ میں ایل اے32میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ یہاں سے پی پی کے عامر لون کامیاب ہوئے۔ایل اے 6حویلی سے ن لیگ کے چودھری عزیز کامیاب ہوئے۔ایل اے 31گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اسماعیل گجر کامیاب ہوئے۔
news-1469101988-5692

پنھنجي راءِ لکو