جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ :9افراد ہلاک ،21زخمی ، حملہ آور نے بھی خودکشی کر لی

برلن(اُردوپاورڈاٹ کام)جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میونخ کے پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق میونخ کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں حملہ کرنے والا 18 سالہ نوجوان ایرانی نژاد جرمن تھا، جس نے حملے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میونخ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں 18سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر خواتین سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ میںخواتین اور بچوں سمیت 21افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جرمن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جس کی لاش شاپنگ سینٹر کے باہر سے مل گئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم 18سالہ ایرانی نژاد جرمن شہری ہے جو میونخ میں ہی رہائش پزیر تھا تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔حملہ آور اکیلا ہی تھا جس نے فائرنگ سے پہلے غیر ملکیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے نعرے لگائے ”میں جرمن ہوں اور مجھے غیر ملکیوں سے نفرت ہے“۔واقعے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا ۔
پولیس چیف کے مطابق ملزم کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا اور نہ ہی اس واقع میں کسی مسلما ن کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ ملزم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط کے ثبوت بھی سامنے نہیں آسکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد میونخ شہر کو کلیئر قرار دیدیااور ٹرانسپورٹ بحال کر دی گئی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو