پاکستان کے پاس ٹیسٹ کی نمبرون ٹیم بننے کاموقع

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میں شکست اور سیریز میں 1-2 کی برتری کے باوجود آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا کا موقع تاحال موجود ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی دیگر چار سہرفہرست ٹیموں کے پاس بھی اس وقت پہلا نمبر حاصل کرنے کا برابر کا موقع ہے۔

اس وقت تین ٹیسٹ سیریز جس میں سری لنکا اور آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہندوستان جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کھیلی جارہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور درجہ بندی سےباہر زمبابوے کے درمیان جاری چوتھی سیریز کا ان اعداد وشمار پر اثر نہیں پڑے گا۔

زمبابوے کے 48 پوائنٹس ہیں لیکن وہ درجہ بندی میں شمولیت کے لیے مطلوبہ میچز کھیلنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان اور دیگر ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مواقع ان مختلف صورتوں پر منحصر ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق اگر انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہو، سری لنکا نے آسٹریلیا کو 0-3 یا 0-2 سے ہرائے اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 یا 0-2 سے ہرائے تو پھر پاکستان ٹیم درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔

دوسری صورت میں اگر سری لنکا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے ہرایا، انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوتو اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دی تو پھر آسٹریلیا اور پاکستان کے پوائنٹس 111 ہوں لیکن پہلے نمبر پر آسٹریلیا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آجائے گا۔

تیسری صورت میں اگر سری لنکا کی آسٹریلیا پر جیت 0-2 سے ہو، انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے ہرادیا اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 سے شکست دی تو انگلینڈ اور ہندوستان کے پوائنٹس 110 ہوں گے۔

تاہم اس طرح انگلینڈ پہلے نمبرپر ہوگی جس کے بعد ہندوستان اورتیسرا نمبر آسٹریلیا کا ہوگا اس صورت میں پاکستان موجودہ نمبر3 سے چوتھی پوزیشن پر چلا جائے گا۔

آخر میں اگر انگلینڈ نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دی اور ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے ہرایا تو پھر ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کے پوائنٹس برابر ہوکر 112 ہوں گے لیکن ہندوستان پہلے نمبرپر براجمان ہوگا۔

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بدھ کو گروس آئسلیٹ میں شروع ہوگا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 11 اگست سے اوول میں چوتھا ٹیسٹ شروع ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو