جسمانی توازن میں بگاڑ نظر انداز نہ کریں

ہم میں سے ہر ایک جمناسٹک کے ماہر فرد کی طرح جسمانی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے مگر روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ کو جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے ؟

اگر ہاں تو اس طرح آپ کا جسم کچھ سنگین امراض کی جانب اشارہ کررہا ہوتا ہے۔

مگر وہ کونسے امراض ہوتے ہیں ؟ تو یہاں جسمانی توازن میں کرابی کی صورت میں لاحق ہونے والی ممکنہ بیماریوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

کان کے اندر خرابی
کان کے اندرونی حصے کا نظام بھی جسمانی توازن کے لیے ضروری ہوتا ہے، جو حرکت، توازن اور رخ کے تعین سے متعلق معلومات اکھٹی کرکے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے، اس میں کوئی خرابی جسمانی توازن میں نگاڑ کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ یہ نظام درست طریقے سے کام نہیں کرپاتا اور دماغ کو سگنلز نہیں ملے۔ امریکا کے مایو کلینک کے مطابق ایسا ہونے پر سر چکرانا، متلی اور تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، عام طور پر یہ سنجیدہ مرض نہیں ہوتا مگر اس کے لیے تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔

جسمانی فٹنس ناقص ہونا
کئی بار توازن کا مسئلہ جسمانی فٹنس ناقص ہونے کا نتیجہ ہوتا ہے، یعنی عمر بڑھنے اور پٹھوں کی تنزلی وغیرہ، مگر یہ کسی بھی عمر کے فرد کو متاثر کرسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ دفتر میں بہت زیادہ دیر تک کام کرنے کے عادی ہوں اور ورزش نہ کرتے ہوں۔ اس کے نتیجے میں جسمانی مضبوطی کم ہوتی ہے، یعنی اگر آپ اپنے مسلز کو استعمال نہیں کریں گے تو وہ بھی بتدریج کام کرنا چھوڑ دیں گے۔

خراب بینائی
بینائی کان کے اندرونی حصے کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے، اگر آپ اپنے ارگرد کی اشیاءپر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے خاص طور پر چلتے ہوئے، تو جسمانی توازن بگڑے گا۔ اگر آپ کو جسمانی توازن میں خرابی کا مسئلہ ہو اور بینائی کی کمزوری کی علامات سامنے آئیں جیسے سڑک پر سائن نہ پڑھ پانا یا پڑھتے ہوئے سردرد وغیرہ، تو آنکھوں کے کسی ڈاکٹر کے پاس جاکر بینائی کو چیک کروالیں۔

دماغی عوارض
اگر آپ کو جسمانی توازن بگڑنے کے ساتھ کمرہ گھومنے اور سر چکرانے کا احساس ہو تو یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے، اگر ایسا اچانک ہو اور فالج کی دیگر علامات بھی ساتھ ہو جیسے جسم سن ہوجاتا، کمزوری، بولنے میں مسئلہ یا نگاہ دھندلانا وغیرہ تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈیمینشا کا مرض بھی توازن کے مسائل کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس بیماری میں لوگوں کے لیے یاد رکھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ کہاں جارہے ہیں، جس سے ان کے دماغی سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔

اعصاب کو نقصان
عصبی عارضہ، اعصاب کو نقصان پہنچنے کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان معلومات کی ترسیل کا نظام متاثر ہوتا ہے، جس سے جسمانی توازن بگڑ جاتا ہے۔ ایسا اکثر ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں بھی ہوتا ہے جبکہ مخصوص ادویات جیسے کیمو تھراپی اور جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی ایسا ہوتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو