جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا

روم(ویب ڈیسک) اٹلی میں بلڈ کولیسٹرول پر کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران اتفاقاً مردانہ کمزوری کا ایک ایسا علاج دریافت ہوگیا کہ ڈاکٹر بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق روم میں منعقد ہونے والی سالانہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگرس میں پیش کی گئی ایک تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف کیا گیا کہ بلڈ کولیسٹرول پر قابو پانے والی ادویات سٹیٹنز (Statins) مردانہ کمزوری کا بھی بہترین علاج ہیں۔ یونان کے ایلپیز جنرل ہسپتال کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 40 سے 70 سال عمر کے مردوں پر ایک تحقیق کی جس کا مقصد بلڈ کولیسٹرول کی بیماری کے بارے میں کچھ اہم معلومات حاصل کرنا تھا۔ اس تحقیق کے دوران کولیسٹرول کے مریضوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اور ان میں سے ایک گروپ کو سٹیٹن گولیاں دی گئیں جبکہ دوسرے گروپ کو ایک فرضی گولی دی گئی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جس گروپ کو سٹیٹن گولیاں دی گئیں انہوں نے مردانہ طاقت میں غیر معمولی اضافے کی رپورٹ دی۔ ماہرین نے جب اس پہلو پر توجہ دی تو معلوم ہوا کہ مردانہ کمزوری سے متاثرہ جن مردوں نے سٹیٹن گولیاں استعمال کی تھیں ان کی مردانہ طاقت میں تقریباً دو گنا اضافہ ہوچکا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حیرت انگیز انکشاف ہے کہ بلڈ کنٹرول پر قابو پانے کے لئے استعمال ہونے والی گولیاں ویاگرا جیسے اثرات کی حامل ہیں۔ تحقیق کے دوران ان گولیوں کو ویاگرا سے تقریباً نصف طاقت کی حامل پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے کیونکہ سٹیٹن گولیوں کے استعمال سے ناصرف بلڈ کولیسٹرول میں کمی آتی ہے بلکہ جنسی اعضاءکو خون پہنچانے والی رگوں کے پھیلاﺅ کے باعث خون کی زیادہ مقدار اعضاءتک پہنچتی ہے جس کے نتیجے میں مردانہ کمزوری کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ مردانہ طاقت کے لئے استعمال ہونے والی مقبول ترین دوا ویاگرا بھی ابتدائی طور پر دل کی بیماری انجائنا کے علاج کے لئے بنائی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس دوا سے دل کی بیماری میں تو کچھ خاص کمی نہ ہوئی البتہ اسے استعمال کرنے والوں کی مردانہ قوت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس انکشاف کے بعد ویاگرا دنیا بھر میں مردانہ قوت کے لئے استعمال ہونے والی مقبول ترین دوا بن گئی۔

پنھنجي راءِ لکو