فوٹوگرافرز کیلئے خصوصی اسمارٹ فون

کوڈک کا نام ویسے تو کیمروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر اس نے ایک اینڈرائیڈر اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا ڈیزائن اس کے 1941 کے کیمرے جیسا ہے۔

کوڈک ایکٹرا (Ektra) نامی اس اسمارٹ فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فوٹوگرافی کے لیے ہے جس کی تصاویر کا معیار پروفیشنل فوٹوگرافرز جیسا ہوگا۔

اس کا 21 میگا پکسلز پر مشتمل ریئر کیمرہ آئی فون سیون سے کئی گنا بہتر ہے۔

کوڈک کے لیے یہ فون ایک کمپنی بل اٹ نے تیار کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ عام افراد کے لیے نہیں بلکہ فوٹوگرافر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس فون کے لیے تیار کی جانے والی کیمرہ اپلیکیشنز کو کوڈک نے ایک عام ڈی ایس ایل آر کیمرے میں استعمال کرکے دیکھا اور اس کے بقول نتیجہ حیران کن رہا۔

اس فون کی اسکرین 5 انچ ایچ ڈی ہوگی جبکہ 32 جی بی میموری، 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور ہلیو ایکس 20 پراسیسر وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

اس کی قیمت 449 برطانوی پاﺅنڈز رکھی گئی ہے اور یہ رواں سال دسمبر میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو