غلط جرمن ترانہ بجانے پریوایس ٹینس ایسوسی ایشن کی معذرت

ہوائی(آن لائن نیوز اردو پاور) فیڈریشن کپ ٹینس ٹائی کے موقع پر جرمن ٹیم کیلیے نازی دور کا ترانہ بجائے جانے پر امریکی حکام نے معذرت کرلی۔
جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک نے غلط جرمن ترانہ بجانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی، حکام نے کہا کہ ہم اس غلطی پر جرمن فیڈ کپ ٹیم اور شائقین سے معافی طلب کرتے ہیں، ہم دوبارہ ایسی غلطی سے بچنا چاہیں گے، یہ ترانہ آندریا پیٹکووک اور امریکی کھلاڑی الیسون ریسکی کے درمیان میچ کے موقع پر پیش آیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو