دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں امریکا کی پاکستان کومعاونت کی پیشکش

اسلام آباد/ واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) امریکا نےسانحہ سیہون شریف کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے۔

پنھنجي راءِ لکو