گیل نے مصباح ویونس کو ینگسٹرز کیلیے مثال قرار دیدیا

شارجہ(آن لائن نیوز اردو پاور)کرس گیل نے سپر فٹ مصباح الحق اور یونس خان کونوجوان کرکٹرز کیلیے مثال قرار دیدیا۔
جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جسم ساتھ دے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، 37 سال کا ہو چکا مگر مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاہم الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ہے، پاکستان سپر لیگ کو عروج تک لانے کیلیے وقت دینا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں کرس گیل نے مصباح الحق کی فٹنس کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سینئر بیٹسمین اب بھی جوان اور تازہ دم ہیں، پی ایس ایل کے دوران ایکشن میں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈھلتی عمر نے ان پر اثر نہیں کیا، یونس خان بھی سپر فٹ ہیں، یہ دونوں اسٹارز نوجوان کرکٹرز اور میرے لیے بھی ایک مثال ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو