کے ٹو ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین قاسم علی کے ساتھ اظہار یکجہتی

جہلم(ملک وسیم اختر)کے ٹو ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین قاسم علی کے ساتھ راجہ حسن رضا چیئرمین یونین کونسل سنگھوئ مسلم لیگ ن نے جو ناروا سلوک کیا جس پر آج مورخہ 17 فروری 2017 کو زیر صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں جنرل سیکٹری جہلم پریس کلب وسیم قریشی ۔۔۔ ایڈیشنل جنرل سیکٹری جہلم پریس کلب ۔۔نائب صدر جہلم پریس کلب میاں طاہر ۔۔۔ سینئر نائب صدر جہلم پریس کلب ملک فدا ۔۔۔ سرپرست اعلی جہلم پریس کلب راجہ نوبہار ۔۔ سرپرست جہلم پریس کلب راجہ جہانزیب ۔۔۔ چیئرمین جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر ۔۔۔ وائس چیئر مین جہانگیر ڈار ۔۔۔۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی مستفیض اقبال بخاری ۔۔۔ وائس چیئر مین ایکشن کمیٹی قلب حسنین ۔۔۔ سلار قافلہ بابا اشیاق پال ۔۔۔ میاں ساجد ۔۔۔ عثمان نور ۔۔۔ رانا نوید ۔۔۔ الیاس صادق وٹو ۔۔۔ چوہدری شہزاد ۔۔ عمر کیانی ۔۔ جویر اقبال ۔۔۔ قاسم علی ۔۔ ملک طارق ۔۔ اور دیگر معزز صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اور آج ہونے والی صحافی کے ساتھ بدتمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی دوران اجلاس چوہدری مظہر رمضان آف طور نے عمائدین شہر کے ہمراہ معاملہ کو خصوصی شفقت فرماتے ہوئے معاملہ کو رفع دفع فرمایا اس کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے صحافیوں سے باضابطہ آن کیمرہ معذرت کی اور آئندہ کوئی بھی اس طرح کا ناخوشگوار واقع نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین نے اس واقع پر صحافیوں کی بھرپور مدد اور خصوصی شفقت فرماتے ہوئے صحافیوں کے موقف کی تائید کی لحاظہ اب کسی بھی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا جائے گا.

پنھنجي راءِ لکو