’طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا‘

کمبوڈیا(آن لائن نیوز اردو پاور) ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اوربریڈ پٹ میں اختلاف کے باعث جولی نے شوہر سے طلاق لے لی تھی اور اب طلاق کے بعد پہلی بار اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب ان کی پوری توجہ اب ان کے بچوں پر ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ اینجیلینا جولی نے پہلی باراداکاربریڈ پٹ سے طلاق کے بعد انٹریومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد وقت بہت مشکل تھا، میں اورمیرا خاندان بہت عجیب کی صورتحال میں مبتلا ہوگیا تھا لیکن اب میری توجہ صرف میرے بچوں پرہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد وہ ایسا راستہ تلاش کرنے کی جستجو میں ہیں جس کے ذریعے وہ اوران کا خاندان مزید مضبوط اورقریب ہوجائے۔
اداکارہ انجیلینا جولی کمبوڈیا میں کھیمرروج دورمیں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پربننے والی اپنی فلم ’فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘ میں جلوہ گرہوں گی۔

پنھنجي راءِ لکو