بارباڈوس ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 261 رنز بنالئے

بارباڈوس(آن لائن نیوز اردو پاور) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالئے۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک میزبان ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 261 رنز بناتے ہوئے پاکستان پر 183 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوندرا بشو 16 اور شینن گیبرئیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جب کہ شائی ہوپ سب سے زیادہ 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بریتھ ویٹ 43، روسٹن چیز 23، وشال سنگھ 32، چین ڈورچ 2، کپتان جیسن ہولڈر ایک اور الزیری جوزیف 7 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، محمد عباس 2 اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل گرین کیپس نے اظہرعلی کی سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز بناتے ہوئے میزبان ٹیم پر 81 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے 105، کپتان مصباح الحق 99 اور احمد شہزاد 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسد شفیق 15، سرفراز احمد 9، شاداب خان 16، محمد عامر 10 اور یاسرشاہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئیل نے 4، دوندرا بشو اور جیسن ہولڈر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پنھنجي راءِ لکو