بھارت سے میچ میں کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا سب سے اہم ہوگا، شاہد آفریدی

نئی دہلی(آن لائن نیوزاردو پاور) آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ میں ویرات کوہلی کی وکٹ اہمیت کی حامل ہوگی۔
ایجبیسٹن میں ہونے والے میچ پر دونوں ملکوں کی عوام پرجوش ہے، اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اس موقع پر آئی سی سی ویب سائٹ کیلیے اپنے کالم میں رقم کیا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہمیشہ سنسنی خیز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ دونوں کپتانوں کیلیے بڑا امتحان ہوگا، جب بھی ایشیا کی یہ دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی ہیں، ہر ایک اس میں بھرپور دلچسپی لیتا ہے اور خاص آئی سی سی ایونٹ میں ان کا مقابلہ اور بھی اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی سپورٹر میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ میری ٹیم فاتح بنکر میدان سے باہر آئے، تاہم بھارتی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اور ان کے اسکواڈ کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے مجھے حریف ٹیم کو تھوڑا ایج دینا پڑیگا تاہم کوہلی اپنے دن میں کسی بھی بولنگ اٹیک کو اڑاکر رکھ سکتا ہے، ہمارے لیے اس کی وکٹ کا حصول اہم ہوگا جبکہ اس کو جلد آؤٹ کرنے پر پاکستانی ٹیم بھارت کو کم اسکور تک محدود کرسکتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو