بھارتی ٹیم بہت آگےجاچکی جبکہ ہم ابھی بہت پیچھے ہیں، شاہد آفریدی

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے۔
بوم بوم آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پہلی باراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت اورپاکستان کے درمیان فاصلہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے، بھارتی ٹیم بہت آگے جا چکی ہے جبکہ ہم اب بھی بہت پیچھے ہیں۔
Follow
Shahid Afridi ✔ @SAfridiOfficial
The gap between Indian and Pakistani teams is bigger than ever! India has evolved & we are way behind now 1/2
11:29 AM – 4 Jun 2017
2,297 2,297 Retweets 6,749 6,749 likes
Twitter Ads info and privacy
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی اپروچ اورمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ جمود کا شکار صلاحیتوں کوبہتربنانے پرکام کرنا ہو گا، اس کےساتھ پلیئرز کو واضح سوچ کے ساتھ میدان میں جانا ہو گا۔
Follow
Shahid Afridi ✔ @SAfridiOfficial
We need to overhaul approach, mindset & work on improving our stagnating skills and play with clear minds 2/2
11:30 AM – 4 Jun 2017
1,089 1,089 Retweets 4,192 4,192 likes
Twitter Ads info and privacy
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اسٹرائیک روٹیشن گرین شرٹس کا بہت پرانا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ آخری اوورز میں خراب بولنگ کے باعث بھی ٹیم غیرضروری دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔
Follow
Shahid Afridi ✔ @SAfridiOfficial
Our age old problems with strike rotation and poor death bowling hurt us badly in the game
11:30 AM – 4 Jun 2017
1,424 1,424 Retweets 5,698 5,698 likes
Twitter Ads info and privacy
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو