جے آئی ٹی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن نیوزاردو پاور) وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے نہ کسی ادارے کو روکا ہے اور نہ روکیں گے جے آئی ٹی میں جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے نہ کسی ادارے کو روکا اور نہ روکیں گے، جے آئی ٹی کو ٹرک بھر کے ریکارڈ دیا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے کس دباوٴ میں درخواست دی وہ انہیں نہیں معلوم۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ کسی ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی، ایف بی آر اور ایس ای سی پی ان کے ماتحت ادارے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اداروں سے جواب مانگا ہے اور وہ اس کا جواب دیں گے۔ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائےگا۔
جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہورہے ہیں اور انہوں نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کردیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو