عمر بڑھنے کے ساتھ اسپرین کا مسلسل استعمال خطرناک ہو سکتا ہے

لندن(آن لائن نیوزاردو پاور) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بڑی عمر کے لوگوں میں خون کا انجماد روکنے کے لیے طویل عرصے سے استعمال کی جانے والی دوا اسپرین جسم کے اندر خون بہنے کا سبب بن سکتی ہے جو بعض صورتوں میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
سائنسی جریدے دی لانسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حفاظتی نکتہ نظر سے اسپرین کا استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے اور اس کے خطرناک سائیڈ ایفکٹس پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ بھی جنھیں دل کا عارضہ نہیں ہے۔ ان میں بھی اسپرین کے استعمال سے معدے اورآنتوں میں خون بہنے کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف آکسفورد کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اسپرین کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے 3 ہزار سے زیادہ ان مریضوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جو کئی برسوں سے اسپرین استعمال کررہے تھے۔کئی عشروں تک ان کے طبی ریکارڈ پر نظر رکھنے کے بعد پتا چلا کہ ان میں 314 مریضوں کو جریان خون کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

پنھنجي راءِ لکو