عیدالفطر کی چھٹیوں میں پاکستانی فلموں کا ریکارڈ بزنس

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) عید پر ریلیز ہونے والی دونوں پاکستانی فلمیں ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ اور ’’یلغار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، دونوں فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
کراچی میں یاسر نواز کی فلم ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘ کے چرچے رہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حسن وقاص رانا کی فلم ’’یلغار‘‘ چھائی رہی، اس کے علا وہ عید پر ہالی ووڈ فلموں کا بھی بزنس ہمیشہ کی طرح خوب چمکا۔
بلاک بسٹر فلم’’رانگ نمبر‘‘کے خالق یاسر نواز نے ایک بار پھرڈرامہ ، میوزک اور مزاح سے بھرپورانٹرٹینمنٹ فلم “مہرالنساء وی لب یو” شائقین کے لیے عید پر پیش کی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف اداکار دانش تیمور اور ثناء جاوید سمیت جاوید شیخ ، قوی خان اور ثاقب سمیر نے اہم کردار ادا کیے۔ فلم نےعید کے پہلے روز 11 ملین یعنی ایک کروڑ دس لاکھ جبکہ دوسرے دن 17.5 ملین یعنی ایک کروڑ 75 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

دوسری جانب فلم ’’یلغار‘‘ کی ہدایات حسن وقاص رانا نے دی ہیں اس کے علاوہ وہ فلم کے مصنف بھی ہیں ، حسن وقاص رانا اس سے قبل باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’’وار‘‘بھی پیش کرچکے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار شان‘ ہمایوں سعید‘ بلال اشرف ‘ عدنان صدیقی‘ ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر‘ ثناء بچہ ‘ ارمینا رانا خان ‘گوہر رشید‘ عمیر جیسوال‘ عظمی خان‘ علی رحمن وغیرہ شامل ہیں۔ فلم نے عید کے پہلے ایک کروڑ 75 لاکھ اور دوسرے دن 24 ملین یعنی دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے۔ فلم کی کہانی سوات میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے گرد گھومتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو