کپڑوں کوصاف اوربوختم کرنے والا الیکٹرانک ہینگر

ٹوکیو(آن لائن نیوزاردو پاور) پیناسونک کمپنی نے الیکٹرانک ہینگر بنایا ہے جو نینو ذرات خارج کرکے شرٹ اور جیکٹ کی بو دور کرتا ہے اور اس پر گرد بھی صاف کرتا ہے۔

یہ ہینگر نینو جسامت کے انتہائی چھوٹے ذرات خارج کرتا ہے جن پر منفی چارج ہوتا ہے اور یہ کپڑوں کی بو کو 5 گھنٹوں میں بہت حد تک کم کردیتا ہے۔ ڈی اورڈنٹ ہینگر ایم ایس نام کی یہ ایجاد دھویں، پسینے اور جسم کی بو کو ختم کرنے کے لیے بطورِ خاص تیار کی گئی ہے۔ اس سے نظر نہ آنے والے ذرات لباس کے اردگرد گھومتے رہتے ہیں اور بو کو ختم کرتے ہیں۔
ہینگر کا پلگ دیوار کے کھٹکےمیں لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسے بجلی درکار ہوتی ہے لیکن اسےسیل سے چلانے کی بھی سہولت موجود ہے۔ نارمل موڈ 5 گھنٹے جاری رہتا ہے جب کہ ایڈوانسڈ موڈ 7 گھنٹے میں سخت ترین بو کو بھی ختم کرسکتا ہے ۔
بس ہینگر پر لگا بٹن دبائیے اور اپنے کپڑے ہرقسم کی بو سے پاک کیجئے۔ فی الحال یہ جاپان میں دستیاب ہیں اور اس کی قیمت 18 ہزار روپے پاکستانی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو