قومی ادارہ امراض قلب ؛ مدہم دل کی دھڑکن کے مریضوں کاعلاج شروع

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں سست دل کی دھڑکن والے مریضوں کےعلاج کی سہولتیں شروع کردیں۔
اس نئی تکنیک کی مدد سے مریض کے دل کی ڈھرکن کو نارمل کیا جاتا ہے ، یہ سہولت قومی ادارہ امراض قلب میں بدھ سے شروع کردی گئی ہے،ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی نے آج ایک اورکامیابی حاصل کی ہے اور ہم سندھ کے عوام کو امراضِ قلب کے علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پیس میکرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا آلہ ہے جو سست(مدھم) دل کی دھڑکنوںکوکنٹرول کرنے کیلیے سینے میںلگایا جاتا ہے،پروفیسر ندیم قمر نے اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تعاون کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پنھنجي راءِ لکو