جاندار کہانی اور اداکاری کے باوجود ’’مام‘‘ باکس آفس پر ناکام

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور سری دیوی کی فلم ’’مام‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ روپے ہی کماسکی۔
ٹائمزآف انڈیاکے مطابق لیجنڈ اداکارہ سری دیوی، نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی فلم ’’مام‘‘ گزشتہ روز صرف بھارت میں 1350 سکرینز پر ہندی، تیلگو، تامل اور ملیالم زبانوں میں اور بیرون ملک 456 سکرینز پر ٹوٹل 1806 سکرینز پرریلیز کی گئی، فلم کی ریلیز سے قبل پیش گوئی کی جارہی تھی کہ ’’مام‘‘ رواں سال کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی اور باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی لیکن ہوااس کے برعکس، ’’مام‘‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور 40 کروڑسے زائد کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے پہلے روز صرف ڈھائی کروڑ کی کمائی ہی کرسکی۔
Follow
taran adarsh ✔ @taran_adarsh
#Mom screen count…
India [language-wise]:
Hindi: 1260
Telugu: 36
Tamil: 27
Malayalam: 27
Total: 1350
+
Overseas: 456
Total: 1806 screens
10:15 AM – 6 Jul 2017
164 164 Retweets 1,666 1,666 likes
Twitter Ads info and privac
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے دو روز قبل ٹویٹر پر فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئےتمام اداکاروں اور ہدایت کار کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا، انہوں نے فلم کے موضوع، اسکرپٹ اور موسیقی کی بھی تعریف کی تھی، لیکن ترن آدرش کے تجزیے کے باوجود فلم شائقین کے معیار پر پوری نہ اتر سکی۔

taran adarsh ✔ @taran_adarsh
#OneWordReview…#Mom: Superb.
What works: Relevant theme, taut screenwriting, effective background score and skilled direction.
9:44 PM – 4 Jul 2017
611 611 Retweets 2,816 2,816 likes
فلم میں پاکستانی فنکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے، فلم کی کہانی سری دیوی اوران کی سوتیلی بیٹی سجل علی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے، فلم میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہرکا کردار نبھایا ہے جبکہ نوازالدین صدیقی اوراکشے کھنا کا کردار بھی کافی مضبوط ہے، اس فلم کے ذریعے سری دیوی نے بالی ووڈ میں پانچ سال بعد واپسی کی ہے، اس سے قبل وہ 2012 میں فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔
بونی کپور، سنیل منچندا اور زی اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم مام کی ہدایت کاری کے فرائض نامور ڈائریکٹر روی اودے وار نے انجام دئیے ہیں جبکہ میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو