امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کی اہم ترمیمی قرارداد ناکام

واشنگٹن ڈی سی:(آن لائن نیوزاردو پاور) اگرچہ اس وقت امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ارکان زیادہ تعداد میں ہیں لیکن گزشتہ روز اسی ایوان میں صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ ایک اہم ترمیمی قرارداد کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
یہ ترمیمی قرارداد امریکی عوام کےلیے کم خرچ اور آسان سرکاری طبّی سہولیات سے متعلق سابق صدر براک اوباما کے بنائے ہوئے قانون ’’اوباما کیئر‘‘ کو ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ بالکل مختلف قوانین نافذ کرنے کے بارے میں تھی۔
قرارداد پر رائے شمارے کے دوران ری پبلکن پارٹی کے تین اہم ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور یوں 49 ووٹوں کے مقابلے میں 51 مخالف ووٹوں سے یہ قرارداد ناکام ہوگئی۔
اپنی پارٹی سے جن تین ری پبلکن سینیٹروں نے اختلاف کیا ان میں اہم ترین جان مکین تھے جنہیں حال ہی میں دماغ کا کینسر ہوا ہے اور وہ مختلف مواقع پر عوامی صحت کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف بھی کرچکے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں ٹرمپ سے بغاوت کرنے والی باقی دو سینیٹر خواتین سوزین کولنز اور لیزا مرکووسکی تھیں جنہوں نے پارٹی پوزیشن کے خلاف جاتے ہوئے ڈیموکریٹس کی حمایت میں ووٹ دیا۔ امریکی سینیٹ میں اس ترمیمی قرارداد کی ناکامی کو ٹرمپ انتظامیہ کےلیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔
اس ناکامی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 3 ری پبلکن اور 48 ڈیموکریٹس نے امریکی عوام کو بے عزت کردیا:
Follow
Donald J. Trump ✔ @realDonaldTrump
3 Republicans and 48 Democrats let the American people down. As I said from the beginning, let ObamaCare implode, then deal. Watch!
11:25 PM – Jul 27, 2017
93,816 93,816 Replies 26,420 26,420 Retweets 89,579 89,579
اوباماکیئر کے بارے میں اپنا مؤقف دوہراتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ اس قانون کو ختم کرنے کے بعد نتائج کا سامنا کرنا ضروری ہے۔
ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کی ناکامی پر امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن کا سماں ہے کیونکہ امریکی عوام کی بڑی تعداد یہ یقین رکھتی ہے کہ اوباماکیئر ان کےلیے ایک نعمت ہے جس کے ختم ہوجانے کے بعد امریکی حکومت ایک عام شہری کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری سے آزاد ہوجائے گی

پنھنجي راءِ لکو