کمل ہاسن کی بیٹی کی ہندو مذہب چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: (آن لائن نیوزاردو پاور)تامل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اکشرہ ہاسن کی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اکشرہ ہاسن نے ہندو ازم چھوڑ کر بدھ ازم اختیار کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہب تبدیل کرنے کی خبر اکشرہ کے والد کمل ہاسن کو بھی میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلی، کمل ہاسن نے ٹویٹر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام درج کیا ہے کہ ’’بیٹی، آپ نے مذہب تبدیل کرلیا اور کسی کو بتایا بھی نہیں لیکن آپ نے جوبھی مذہب اختیار کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ سے بےحد پیار کرتا ہوں ، مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ تمہارا اپنا ہے اور میں تمہارے اس فیصلے پر ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا ہمیشہ خوش رہو،تمہارا باپو‘‘۔
Follow
Kamal Haasan ✔ @ikamalhaasan
Hi. Akshu. Have you changed your religeon? Love you, even if you have. Love unlike religeon is unconditional. Enjoy life . Love- Your Bapu
2:43 AM – Jul 28, 2017
690 690 Replies 1,994 1,994 Retweets 13,249 13,249 likes
Twitter Ads info and privacy
کمل ہاسن کی جانب سے یہ بیان جاری کیے جانےکے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بدھ ازم سے بہت متاثر ہوں اور میں نےبدھ ازم کا بہت گہرائی سے مطالعہ کیا ہے لیکن ابھی تک میں اپنے ہی مذہب پر قائم ہوں ، ہوسکتا ہے جلد ہی بدھ ازم کو اپنالوں۔
واضح رہے کہ اکشرہ ہاسن امیتابھ کے ساتھ فلم ’’شمیتابھ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو