پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

پیرس: (آن لائن نیوزاردو پاور)فرانس کے دارالحکومت پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان 13 ستمبر کو لیما میں آئی اوسی کانگریس میں ممبران سے منظوری کے بعد ممکن ہوسکے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اولمپک گیمز 2028 کی میزبانی لاس اینجلس کرے گا
پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اسی طرح 2028 گیمز کی میزبانی بھی لاس اینجلس کو ملنا یقینی ہوچکا ہے، پیرس اس سے قبل 1992، 2008ا ور2012 میں گیمز میزبانی کے امیدواروں میں شامل رہا لیکن تینوں بار اسے ناکامی ملی تھی لیکن اب اس نے اولمپکس گیمز کی میزبانی یقینی بنالی ہے۔
فرانس کی موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بھی گیمز کی میزبانی کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے کی ضمانت دی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو