پنجاب میں 563 افراد کی حفاظت کیلیے صرف ایک پولیس اہلکار

ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں ہر حکومت اپنی سیکیورٹی فورسز پر زیادہ سے زیادہ بجٹ لگارہی ہیں تاکہ انھیں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید موثر اور کارآمد بنایا جاسکے وہیں پاکستان میں پنجاب حکومت بھارتی پنجاب کے مقابلے میں پولیس فورس پر41 فیصد کم خرچ کررہی ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پنجاب پولیس اور آبادی کا تناسب 1:563 ہے یعنی 563 افراد کی حفاظت اور ان کی مدد کیلیے صرف ایک پولیس اہلکار دستیاب ہے جبکہ 1934 کے پولیس قواعد کے مطابق یہ تناسب 1:450 ہونا چاہیے یعنی 450 افراد کے لیے ایک پولیس اہلکار ضروری ہے۔اس تناظر میں دیکھا جائے تو لاہور میں پولیس اور آبادی کا تناسب 1:413 ہے یعنی 413 افراد کے لیے ایک پولیس اہلکار ہے جس کے مقابلے میں نئی دہلی میں ایک پولیس اہلکار 198 افراد کی سیکیورٹی کیلیے مامور ہے اور ممبئی میں 294افراد کیلیے ایک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔
110 ملین (تقریباً 10 کروڑ سے زائد) نفوس پر مشتمل پنجاب میں پولیس فورس پر 0.87 بلین ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بھارتی پنجاب میں پولیس فورس کیلیے 27 ملین افراد کی حفاظت کے لیے 0.41 رکھے گئے ہیں۔
ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر بھارتی پنجاب کی آبادی پاکستان کے صوبہ پنجاب جتنی (یعنی 110ملین ) ہوتی تو وہاں پولیس فورس پر 1.23 بلین ڈالر خرچ کیے جاتے۔دستاویزات کے مطابق دیکھا جائے تو لندن میں بھی 8.7 ملین (87لاکھ) افراد کی حفاظت کے لیے مامور لندن پولیس پر6.56 بلین ڈالر لگائے جارہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لندن میں یہ تناسب 1:157 ہے یعنی 157 افراد کے لیے ایک پولیس اہلکار ہے جو کافی بہتر ہے۔
پنجاب حکومت نے جاری مالی سال میں پولیس کے لیے 95.128 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ ضرورت 102.767 ارب روپے کی تھی یعنی پنجاب پولیس کو طلب کردہ بجٹ میں سے 7.639 ارب روپے کم ملے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس مجموعی تعداد میں سے 47 فیصد جرائم کو کنٹرول کرنے ، آپریشن اور تحقیقات کے لیے دستیاب ہے جبکہ 20 فیصد نفری سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پنجاب کی آبادی بھارتی پنجاب کے مقابلے میںفیصد زائد ہے لیکن اس کے باوجود پولیس فورس پر خرچ کی جانے والی رقم بھارتی پنجاب کے مقابلے میںکم ہے جہاں دہشت گردی کی شرح نہ ہونے کے برابر اور آبادی بھی کم ہے۔

پنھنجي راءِ لکو