امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی قابل مذمت، طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے:عمران خان

اسلام آباد(اردو پاور ڈاٹ کام)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقل کرنے کی مذمت کرتاہوں،پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیااور انہیں ظلم کا نشانہ بنایا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کوٹرمپ کے فیصلے خلاف کھڑاہوناچاہئے،ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کوانسان نہیں سمجھتے۔عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری سڑکوں پرآئے توہم ساتھ ہوں گے،عوام بھی گھروں سے باہرنکلے تاکہ ان کوسزائیں ہوں۔یادرہے کہ اگست 2014ء میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے الگ الگ دھرنے دیئے تھے لیکن ایک موقع پر دونوں دھرنے اکٹھے ہوکر ایک ہوگئے اور پھر کنٹینر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری اکٹھے ہوگئے اور عمران خان نے طاہرالقادری کو اپنا بڑا بھائی قراردیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ 2014 میں پاکستان میں صاف وشفاف انتخابات کیلئے احتجاج کیا،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ،ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہوئے لوگ ہی مقدمہ کر سکتے ہیں،انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں پرامن شہریوں پر گولیا ں چلائی گئیں، 2 خواتین کو منہ پر گولیاں ماری گئیں،نجفی کمیشن رپورٹ میں پولیس کو کوراپ کیا گیا،نجفی رپورٹ میں شہبازشریف کا جھوٹ سامنے آگیا،شہبازشریف اورراناثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کاکیس ہوناچاہئے،انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئے،عابد شیر علی کا والدکہتا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کئے ہیں،عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری سڑکوں پرآئے توہم ساتھ ہوں گے،عوام بھی گھروں سے باہرنکلے تاکہ ان کوسزائیں ہوں۔
انہوںنے کہا کہ زاہدحامد نے ایوان میں کہاکہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی،پارلیمنٹ کرپٹ شخص کوبچانے کیلئے لگی ہوئی تھی،احسن اقبال معتبرشکل بناکرجھوٹ بولتے ہیں۔
عمران خان کا کہناتھا کہ میراسلطانہ ڈاکو سے موازنہ کیوں کیاجاتا ہے ،میں نے بیرون ملک پیسہ کمایا اور ملک میں لایا جبکہ نوازشریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے ،انہوں نے کہا کہ میں پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں جیل میں ڈالتا ہوں، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آصف زرداری نے جس طرح ڈانس کیاانہیں مزیدپرفارمنس دینی چاہئے۔

پنھنجي راءِ لکو