آئی ٹی کمپنی” سسٹمز لمیٹڈ“ نے اپنے چالیس سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر نیا لوگو بھی متعارف کرادیا

لاہور (اردوپاور آن لائن) معروف آئی ٹی کمپنی” سسٹمز لمیٹڈ“ نے اپنے چالیس سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر نیا لوگو بھی متعارف کرادیا ہے، سسٹم لمیٹڈ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ممتاز کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
سسٹمز لمیٹڈ کے چیئرمین اعزاز حسین نے کمپنی کے چالیس سال مکمل ہونے پر اپنی تمام ملازمین اور صارفین کو مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی انتھک محنت اور بھرپور اعتماد کی وجہ سے ہمارے کمپنی نے اپنا چار دہائیوں پر مشتمل سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ہماری کمپنی کی مصنوعات انفارمیشن منیجمنٹ سے متعلق ہیں اور پاکستان کے تمام شعبوں سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے ملازمین کی فلاح اور کامیابی کے لئے آئی ٹی مصنوعات کی برآمد کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے اپنے پیغام میں سی ای او سسٹمز لمیٹڈ آصف پیر اور سسٹمز کے امریکہ میں موجود ادارے وژنیٹ سسٹمز کے سی ای او ارشد مسعود کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔
اعزاز حسین نے مضبوط تکنیکی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے اور جدید بنانے کے عزم کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل میں اس کمپنی کو چلانے والوں کے لئے ہم نے ایک بنیاد قائم کردی ہے اور وہ موجودہ وسائل اور معاشی قوت کے ساتھ اس کمپنی کو مزید کامیابیوں کی بلندی پر لے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کی جدت پذیری کو مزید نمایاں کرنے کے لئے ایک نئے اور جدید ڈایزائن کے ذریعے ایک لوگو دے دیا ہے تاکہ سسٹمز لمیٹیڈ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر آصف پیر کا کہنا تھا کہ کمپنی کا نیا لوگ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں برانڈ کی شناخت بنے گا ، کمپنی اپنے جدید انداز کی وجہ سے اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے ، اس کا نیا انداز کمپنی کو حقیقت میں برانڈ کی علامت بنا دے گا۔

سسٹمز لمیٹیڈ کا قیام1977ءمیں عمل میں لیا گیا تھا ، اس وقت دنیا بھر میں کمپنی کے 3000کے قریب ملازمین موجود ہیں جو اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی اور کاروبار کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو