دہشت گردی کیخلاف جنگ کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں، چین

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ذمہ داری تنہا پاکستان پر ہی عائد نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی برادری کی مشترکہ دشمن ہے، دہشت گردی کوکسی ایک ملک سےمنسوب نہیں کیاجاسکتا،اس کےخاتمےکیلئےعالمی برادری کومشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کئی بار یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں ہیں، چین ان ممالک کا دفاع کررہاہے جو دہشت گردی کیخلا ف کارروائیاں کررہے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے پرانگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں، انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر اس کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو