زینب قتل کیس،پولیس کی جانب سے جاری ملزم کاخاکہ غلط نکلا،ذرائع

تفصیلات کے مطابق ننھی زینب کا لرزہ خیز قتل کو گھنٹوں گزرگئے لیکن زینب کاقاتل قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نےغفلت کی انتہا کردی ،جلدی بازی میں ملزم کا غلط خاکہ جاری کردیا، فوٹیج میں نظر آنے والاملزم خاکے سے مشابہت نہیں رکھتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج کے مطابق ملزم کی شکل خاکے سے مشابہت نہیں رکھتی، فوٹیج میں ملزم کی داڑھی واضح نظرآرہی ہے، خاکہ بنانےمیں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد نہ لی، فوٹیج میں نظر آنے والاملزم خاکےسے یکسرمختلف ہے
غفلت برتنے پر ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، مظاہرین پرفائرنگ کرنےوالےچھ اہلکاروں کوحراست میں لےکرواقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے زینب کے قتل می تحقیقات کیلئے ایک اورجےآئی ٹی بنادی، ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدابخش مشترکہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے،آئی ایس آئی اورآئی بی افسران بھی شامل ہیں ، جےآئی ٹی کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو