اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا۔
ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے لندن میں بہترین جگہ پرواقع سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچا، 1.2 بلین ڈالرز میں نئی جگہ خرید کر نیا سفارتخانہ بنایا گیا، میں اس سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ صدرٹرمپ کوآئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کرنا تھا لیکن اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ سفید فام مسلمان مخالف انتہاپسندگروپ کی ویڈیوشئیرکرنے اور ان کی حمایت پرصدرٹرمپ کوکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ متعدد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے امریکی صدرکا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا

پنھنجي راءِ لکو