توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرطلال چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنا وکیل کرنا ہے جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔
سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
جسٹس اعجازافضل نے سوال کیا کہ کیوں نہ آپ کو3 سال کی مہلت دے دیں ؟ انہوں نے استفسار کیا کہ وکیل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟۔
طلال چوہدری نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت مانگا ہے۔
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

پنھنجي راءِ لکو