شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 2 بجےتک ملتوی

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔
نا اہل وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں موجود تھے۔
عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت دوپہر2 بجے تک ملتوی ہوگئی۔
احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کررکھا ہے جن میں وقاص احمد، صغیراحمد شاہ، سلطان محمود، منظور شامل ہیں۔
بیرون ملک گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تاریخ کا تعین بھی آج ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو