شام کے شہر غوطہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں دو ہفتوں سے جاری بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 فروری سے جاری بمباری میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تک پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ 4 ہزار افراد زخمی ہیں۔
حملوں میں 15 کے قریب طبی یونٹس اور شیلٹرز بھی تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث 4 ہزار سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔

پنھنجي راءِ لکو