آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ کی ملاقات

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمدآل طالب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک افواج کے سپہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمدآل طالب کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے بھی جی ایچ کیو کادورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کوعلاقائی امن سمیت انسداد دہشت گردی کے امور پربریفنگ دی گئی جب کہ مہمان آرمی چیف نے یاگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پنھنجي راءِ لکو