ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، موسم خوشگوار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، جہلم، ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور جہلم میں موسم نے ایسی انگڑائی لی کہ ہر طرف سہانی رت چھا گئی ۔
لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور تیز ٹھنڈی ہواؤں نےموسم کا مزہ دوبالا کر دیا ہے ۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر اور کوہستان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس نے پھول پودوں سمیت ہر شے کو نکھار دیا ۔
وادی نیلم وادی کے ہیڈکوارٹرز اٹھ مقام سمیت شاردہ کیل اور بالائی وادی نیلم و گریز میں بھی بارش ہوئیںجبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی۔
مظفرآباد،زیریں وادی نیلم ہٹیاں ،وادی لیپہ، ضلع باغ اور پونچھ کے ملحقہ علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ آزادکشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردو نواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں