شام پر105 میزائل داغےگئے : پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ شام پر حملے کامیاب رہےاور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ روس کا کہنا ہے کہ 71 میزائلحملوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنا دیا ۔
ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا کہ شام پر کل ایک سو پانچ میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا کہ اس حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ہے اور امریکا سمجھتا ہے کہ شامی حکومت کی کیمیائی حملے کی صلاحیت کو کافی حد تک ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے فائر کئے گئے 71میزائل حملوں کو شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنادیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں امریکا اور اتحادی حملوں کو ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو سراہتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر نتیجہ برآمد نہیں ہوسکتا تھا، مشن مکمل ہوگیا ۔
شام پر میزائل حملے کے بعد برطانوی وزیراعظم کو اپوزیشن کی سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ کےسامنےجوابدہ ہے، امریکی صدرکی خواہشات کی نہیں۔
دوسری جانب شامی فوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ کا علاقہ باغیوں سے مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو