ریمارکس دیے کہ بارنےجس یکجہتی کااظہارکیااس پرشکرگزارہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار کی درخواست پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بار کونسلز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر کی تمام بار کونسلز سے ہڑتال واپس لینے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال واپس لے لی ہے تاہم دیگر بار کونسلز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اس بارے میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بارنےجس یکجہتی کااظہارکیااس پرشکرگزارہیں، میرےکہنےپربارنےہڑتال واپس لےلی ہے۔ مجھےاپنی بار پر فخرہے۔
انکا کہنا تھا کہ کل مختلف عدالتوں میں سائلین کے مقدمات مقرر ہوچکے ہیں لہٰذا وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں میں پیش ہو۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سائلین ان مقدمات کیلئے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور ہڑتالوں سے عدالتوں کی معمول کی کارروائی متاثر ہوتی ہے جس سے لوگوں کی توقعات کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔
دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار کلیم خورشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے عوامی مفاد میں ہڑتال کی کال واپس لینے کا کہا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو