عدلیہ مخالف تقاریر کیس: نواز شریف نے عدالتی بنچ کے سربراہ پر اعتراض اٹھادیا

لاہوری ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کی سماعت جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل کا 3 رکنی بینچ کررہا ہے۔
سماعت میں آغاز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی بینچ میں شمولیت پراعتراضات اٹھا گیا۔ نوازشریف نےاعتراضات تحریری طور پرہائیکورٹ میں جمع کروادیئے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظاہرنقوی نےوکیل کوسنےبغیرحکم نامےمیں متنازع ریمارکس لکھے،فاضل جج کےریمارکس سےمیرے موکل کےدل میں خوف پیداہوا۔ ، بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی موجودگی سے نواز شریف کو انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا۔
نواز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی خود کو بنچ سے علیحدہ کریں۔

پنھنجي راءِ لکو